English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی اداکارہ کا معروف ہدایتکار پر جنسی ہراسانی کا الزام

القمر

کمبھ میلے کی وائرل گرل واداکارہ مونا لیزا بھوسلے نے معروف ہدایت کار سنوج مشرا پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔ 

بھارت میں کمبھ میلے کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نوجوان لڑکی مونا لیزا بھوسلے ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں۔

کمبھ میلے کی وائرل گرل مونالیزا بھوسلے نے بھارتی فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر سنوج مشرا پر بدسلوکی اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھے اور میرے شوہر فرمان خان کو دھمکیوں دی جارہی ہیں۔ 

اس سے قبل، مونا لیزا بھوسلے نے تمام تر مخالفت کے باوجود اپنے بوائے فرینڈ محمد فرمان سے شادی کرلی تھی۔ 

یاد رہے کہ مونا لیزا بھوسلے مہا کمبھ میلے (پریاگ راج) میں رودرکش فروخت کرتے ہوئے اپنی خوبصورت آنکھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ 


Express News

کمبھ میلے کی وائرل گرل نے مخالفت کے باوجود مسلمان لڑکے سے شادی کرلی

یہ واقعہ مبینہ طور پر فلم ’دی ڈائری آف منی پور‘  کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا، جو  نیپال اور دیرادون میں جاری تھی۔ 

مونالیزا بھوسلے کے مطابق سنوج مشرا اچھا انسان نہیں ہے کیوں کہ اس نے سیٹ پر کئی بار میرے ساتھ بدسلوکی کی اور اس نے مجھے پکڑنے کی کوشش کی جس پر میں نے گھر والوں کو بتایا کہ اس نے مجھے چھوا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے گھر والے میرے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے، میں نے سب کو بتایا، لیکن کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا اور مجھے کہا گیا کہ یہ تمہاری پہلی فلم ہے اور مجھے اکیلا چھوڑ دیا۔ 

مونالیزا نے یہ بھی الزام لگایا کہ سنوج مشرا فلم انڈسٹری میں نوجوان لڑکیوں کا استحصال کرتا ہے، وہ فلموں کے نام پر لڑکیوں سے بات کرتا ہے، انہیں ہراساں کرتا ہے اور کہتا ہے کہ فلم میں کام دے گا۔ یہ سب جھوٹ ہے، وہ گندے کام کرتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلے رپورٹ کیوں نہیں کی تو انہوں نے کہا کہ میں کرنے والی تھی لیکن میرے گھر والوں نے روک دیا کہ ابھی کچھ نہ کرو۔

اداکارہ نے حکام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے اور ان کے شوہر کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیں۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے