English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشہور بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں چل بسیں

القمر

بھارت کی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ اور ماڈل ہرشل کالیا ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔ یہ واقعہ جے پور میں اس وقت پیش آیا جب وہ رات گئے اپنے کام سے واپس گھر جا رہی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرشل کالیا کی گاڑی اچانک بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جا گری۔

مقامی افراد نے فوری طور پر مدد کرتے ہوئے گاڑی کو سیدھا کیا اور اداکارہ کو باہر نکال کر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا، تاہم شدید سر کی چوٹوں کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں اور ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ ہرشل کالیا ویب سیریز ’کرائم نیکسٹ ڈور‘ میں اپنی اداکاری کے باعث پہچان رکھتی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک نیوز چینل سے بطور اینکر بھی وابستہ رہ چکی تھیں اور متعدد راجستھانی میوزک ویڈیوز میں مرکزی کردار ادا کرچکی تھیں، جبکہ حالیہ عرصے میں وہ ماڈلنگ کے شعبے میں سرگرم تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے