محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کے چند علاقوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ آج شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے، جبکہ اس وقت مغربی سمت سے تقریباً 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
