English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن جعلی قرار

القمر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق مبینہ نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن حقیقت پر مبنی نہیں ہے اور عوام اسے پر اعتماد معلومات نہ سمجھیں۔

یہ نوٹیفکیشن گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر کیا جا رہا تھا اور یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے اس کی تردید کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ یہ اطلاع غلط اور جعلی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 15 اپریل تک توسیع سے متعلق بھی سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا تھا، جسے حکام نے جعلی قرار دیا تھا۔

وفاقی حکومت نے عوام پر زور دیا ہے کہ کسی بھی نوٹیفکیشن یا خبر کی تصدیق سرکاری ذرائع سے کریں اور سوشل میڈیا پر وائرل معلومات پر بھروسہ نہ کریں۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے