English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں تندوتیز ہوائیں چلنے لگیں، بارش کا امکان

القمر


کراچی:

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک، مطلع جزوی ابرآلود اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج 20 تا 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی اور مغربی سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

آج دن بھر کراچی میں کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے. حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں بھی معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

کراچی میں آج شام یا رات کے وقت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔


Express News

کراچی میں ہفتے کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی


Express News

کراچی میں بارش کی پیشگوئی سے متعلق محکمہ موسمیات کی وضاحت


Express News

کراچی میں موسم معتدل اور مطلع ابرآلود، بارش کب ہوگی؟

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.6 گری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور کل کم سے کم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 40 سے 70 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے