English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان: اقوامِ متحدہ امن مشن کے دو اہلکار ہلاک

القمر

لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن یونیفل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ پیر کے روز جنوبی لبنان کے گاؤں بنی حیان کے قریب ایک نامعلوم دھماکے میں ان کی گاڑی تباہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو امن اہلکار ہلاک ہو گئے۔

مشن کے مطابق اس واقعے میں ایک اہلکار شدید زخمی جبکہ ایک اور اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ یونیفل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام کے لیے خدمات انجام دینے والے افراد کی جان کا ضیاع کسی صورت قابل قبول نہیں۔

یہ واقعہ اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد پیش آیا جس میں یونیفل نے بتایا تھا کہ اتوار کے روز جنوبی لبنان کے گاؤں عادشیت القصیر کے قریب ایک اور واقعے میں ان کی پوزیشن پر گولہ گرنے سے ایک امن اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔

یونیفل کے مطابق اس گولے کے ماخذ کا فوری طور پر تعین نہیں کیا جا سکا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے