اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران بلاول بھٹو کے ہمراہ راجا پرویز اشرف، نیر بخاری اور چودھری یاسین بھی موجود تھے، جبکہ سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی ملاقات میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی معاملات کے علاوہ آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات سے متعلق امور پر بھی غور کیا۔
