بغداد: عراق کی جانب سے ملکی معاشی استحکام کے لیے شام کے راستے تیل کی برآمدات شروع کر دی گئیں ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق عراقی وزارت تیل کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک نے شام کے راستے ٹینکرز کے ذریعے تیل برآمد کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ قومی معیشت کی حمایت کی جا سکے۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ عراق شام کی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تاکہ تیل کی برآمد کو محفوظ طریقے سے بندرگاہوں تک پہنچایا جا سکے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ بیان کے مطابق برآمدی سرگرمیاں مرحلہ وار بڑھائی جائیں گی تاکہ حجم میں اضافہ ہو اور عراق کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے۔
