روس نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ جنگ اور ایران سے متعلق تنازع حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روس ایران سے متعلق تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور صدر ولادیمیر پیوٹن علاقائی رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ صدر پیوٹن ان روابط کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اگر ہماری خدمات کسی بھی طرح درکار ہوئیں تو ہم یقیناً اپنی جانب سے بھرپور تعاون کے لیے تیار ہیں تاکہ جنگی صورتحال جلد از جلد پُرامن راستے پر آ سکے۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آج مصر کے وزیر خارجہ کی میزبانی کریں گے، ملاقات میں ایران جنگ، مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔
