English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آپریشن غضب للحق کے ثمرات، پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی

القمر

آپریشن غضب للحق میں پاکستان کی مؤثرحکمت عملی کی بدولت دہشتگردوں کے ناپاک عزائم زمیں بوس ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن غضب للحق کی بدولت فروری 2026 کے مقابلے میں مارچ 2026 میں دہشتگردی کے واقعات میں 59 فیصد کمی آئی ہے۔

عرب نیوز نے معروف تحقیقاتی ادارے "سنٹر فارریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز” کی حقائق پر مبنی رپورٹ شائع کردی۔ گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں خیبرپخنونخواہ میں 57 فیصد جبکہ دیگر شہروں میں بھی دہشتگردی میں واضح کمی واقع ہوئی۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 2026 کی پہلی سہ ماہی میں دہشتگردی کے واقعات اوراموات میں کمی واقع ہوئی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگردوں کی زیادہ ہلاکتیں عکاسی کرتی ہیں کہ آپریشنز زیادہ مربوط، مؤثر اور مہلک ثابت ہورہے ہیں۔

فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیجانب سے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں نہتے شہریوں پرحملے کیے گئے، پاکستان میں 2026 کے پہلے 3 ماہ کے دوران مجموعی طور پر دہشتگردی کے واقعات میں 18 فیصد کمی رونماہوئی۔

عالمی ماہرین کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت افغانستان میں دہشتگردی کے مراکز کو بھاری نقصان پہنچا جس کی بدولت پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی۔

ماہرین کے مطابق خطے میں پائیدار امن کیلئےطالبان رجیم کی سرپرستی میں دہشتگردوں اورانکے سہولت کاروں کا خاتمہ ناگزیرہے، دہشتگردی کےواقعات میں کمی پاکستان کے غیرمتزلزل عزم اور آپریشن غضب للحق کی کامیابی کاواضح ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے