English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان دنیا کی بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا،عائشہ خان

القمر



واشنگٹن:

ڈیمو کریٹک رہنما عائشہ خان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تہران، واشنگٹن اور اسلام آباد کی قیادت کی انتھک سفارتی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

اپنے بیان میں عائشہ خا ن نے ایران اور امریکا کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے تباہی کے راستے کے بجائے مذاکرات کا انتخاب کیا۔

عائشہ خا ن نے کہا کہ تینوں ممالک کی قیادت نے کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری کے فروغ کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا۔

ڈیموکریٹک رہنماکا مزید کہنا تھا کہ کوئی پاگل ہی ہو گا جو اس کامیابی پر خوش نہ ہو، حکومت کیساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔

عائشہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیاکی بہت بڑی جنگ رکوانے میں کامیاب ہوا، مودی فارغ ہوگیا اس کے پلے کچھ نہیں رہا،سب کو بہت بہت مبارک ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے