English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس ایران کو خفیہ سیٹلائٹ معلومات فراہم کررہا ہے: رائٹرزکا دعویٰ

القمر

رائٹرز کا کہنا ہے کہ روس ایران کو خفیہ سیٹلائٹ معلومات فراہم کر رہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان سیٹلائٹ ڈیٹا کے تبادلے کیلئے مستقل رابطہ چینل قائم ہے، روسی سیٹلائٹس نے مشرق وسطیٰ میں درجنوں حساس مقامات کی تفصیلی نگرانی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 11 ممالک میں فوجی اور ہوائی اڈوں، آئل فیلڈز کی سرویلنس کی گئی، چند دن بعد انہی مقامات کو ایرانی میزائلوں اور ڈرونز نے نشانہ بنایا، روسی اور ایرانی ہیکرز سائبر حملوں میں بھی باہمی تعاون کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ، یو اے ای بھی سیٹلائٹ نگرانی کی زد میں آئے، آبنائے ہرمز پر بھی روسی سیٹلائٹس کی سرگرمی دیکھی گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے