English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں 93 فیصد عوام حکومت کی جنگ بندی کی کوششوں کے حامی ہیں: سروے

القمر

امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں پاکستانی حکومت کو عوامی سطح پر بھرپور حمایت حاصل ہے۔

گیلپ کے حالیہ سروے کے مطابق پاکستان میں 93 فیصد عوام جنگ بندی کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ 80 فیصد افراد امن کے قیام کے حوالے سے پُرامید ہیں۔

8 اور 9 اپریل کو کیے گئے سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ 82 فیصد شہری حکومت کی جنگ بندی سے متعلق کوششوں سے آگاہ ہیں، جبکہ 46 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی بڑی پیش رفت یا معاہدے کی خبریں سن رہے ہیں۔

سروے کے مطابق 93 فیصد افراد نے جنگ بندی میں پاکستان کے ثالثی کردار کی تائید کی، جن میں 72 فیصد نے بھرپور حمایت کا اظہار کیا، جبکہ اس عمل سے اختلاف کرنے والوں کی تعداد نہایت کم رہی۔

مزید یہ کہ 80 فیصد شہریوں کا ماننا ہے کہ جنگ بندی سے صورتحال امن کی جانب بڑھے گی، جن میں سے 44 فیصد انتہائی پُرامید ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے