English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد مذاکرات: ایرانی قونصلیٹ نےپاکستان آنے والے اپنے صحافیو ں کو طنز کا نشانہ بنادیا

القمر

ممبئی: ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے تاریخی مذاکرات جاری ہیں ایسے میں  بھارتی شہر ممبئی میں ایرانی قونصلیٹ جنرل نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو پوسٹ میں ایران کے صحافیوں پر طنز کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ایرانی قونصلیٹ جنرل نے پوسٹ کے کیپن میں لکھا کہ، ’ایرانی صحافی اسلام آباد میں ایران-امریکا جنگ بندی مذاکرات کے لیے موجود ہیں اور ہمیں ہوٹل کی ویڈیوز ایسے بھیج رہے ہیں جیسے یہ کوئی ٹریول ولاگ ہو!“ اس کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ آیا یہ رپورٹنگ ہے یا چھٹیوں کی ویڈیوز؟

میڈیارپورٹ کے مطابق ایرانی قونصلیٹ جنرل کی جانب سے ایکس پر ایک اور ویڈیو بھی پوسٹ کی گئی جس میں ایرانی صحافی نے رپورٹنگ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم بھی رپورٹنگ کرتے ہیں، صرف ریلز نہیں بناتے!۔

ایرانی قونصلیٹ جنرل ممبئی کے ایکس ہینڈل نے دو ویڈیوز شیئر کی تھیں۔ پہلی ویڈیو میں اسلام آباد میں قائم جناح کنونشن سینٹر دکھایا گیا تھا جہاں دنیا بھر سے صحافی، تکنیکی عملہ اور دیگر حکام اسلام آباد ٹاک کی کوریج کے لیے موجود ہیں۔ دوسری ویڈیو میں اسی مقام کے داخلی حصے یا لابی کا ایک پینورامک منظر پیش کیا گیا تھا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے