ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کے پاس دنیا کے دو بڑے ملکوں سے زیادہ تیل موجود ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس دنیا کے دو بڑے ملکوں سے زیادہ تیل موجود ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ دنیا بھر سے خالی بحری جہازوں کی بڑی تعداد کی امریکا آمد جاری ہے، جہاز یہاں سے بہترین معیار کا تیل اور گیس بھرنے کے لیے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے منتظر ہیں یہاں آپ کا کام بغیر تاخیر کے مکمل ہوگا۔

اس سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جے ڈی کے کندھوں پر ایک بڑی ذمہ داری ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات سے صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران فوجی طور پر شکست کھا چکا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ عالمی تیل کی ترسیل کے لیے اہم ترین راستہ، آبنائے ہرمز، جلد ہی دوبارہ کھل جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے کہ یہ راستہ کھلے، چاہے اس میں ایران کا تعاون حاصل ہو یا نہ ہو۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں