English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرِخزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اہم اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ

القمر



اسلام آباد:

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔

وزارت خزانہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اجلاس 13 سے 18 اپریل تک واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوں گے۔

وزیر خزانہ ان اجلاسوں سے قبل بوسٹن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر محمد اورنگزیب ماہرین، پالیسی سازوں اور پاکستانی کمیونٹی سے مل کر معیشت، اصلاحاتی اقدامات اور ترقی کے امکانات پر اظہار خیال کریں گے۔

دورے کے دوران وزیر خزانہ عالمی مالیاتی اداروں کے اہم اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اس موقع پر وہ عالمی مالیاتی رہنماؤں اور ترقیاتی شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ قیادت شامل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے