English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان کا ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

القمر

پاکستان کے جید علمائے کرام مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

ممتاز عالم  دین مفتی تقی عثمانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالی نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔

 مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آج جو مذاکرات ہونے والے ہیں ان کی کامیابی پر عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے، وزیر اعظم نے اس موقع پر عوام سے دعا کی اپیل کی ہے، اس لیے ہم سب کو دعا میں مصروف رہنا چاہیے۔

مفتی منیب الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی شبانہ روز کوششوں سے ایران امریکہ مذاکرات کیلئے تیار ہوئے۔  ایران امریکہ مذاکرات پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، چین اور سعودی عرب نے بھی پس پردہ کردار ادا کیا۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مودی اور نیتن یاہو کے سوا پوری دنیا خوش ہے، فریقین کے اعلیٰ سطحی وفود کو دیکھ کر امید کی کرن دکھائی دیتی ہے، مذاکرات کی کامیابی پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز ہوگا، مسئلے کو تحمل، حکمت، تدبر اور مضبوط قوت ارادی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے