English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امن مذاکرات کے بعد فضا بہتر ہے، اگلی نشست نتیجہ خیر ہوگی ، خواجہ آصف

القمر

اسلام آباد : وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے بعد حالات میں بہتری دکھائی دے رہی ہے اور ان کے اندازے کے مطابق دوبارہ بات چیت کا امکان اب بھی موجود ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بعد کوئی منفی پہلو سامنے نہیں آیا بلکہ مجموعی طور پر مثبت صورتحال نظر آرہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کے نتیجے میں ماحول بہتر ہوا ہے اور آئندہ مرحلے میں دوبارہ بات چیت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلی نشست تک، ان شاء اللہ، کسی نہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر مہربان ہے جبکہ بھارت میں سوگ جیسی کیفیت پائی جا رہی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے