برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے لبنان کو فوری طور پر جنگ بندی میں شامل کرنے پر زور دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے ابھی مزید اقدامات درکار ہیں اور خطے میں پائیدار امن کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔ انہوں نے اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے مثبت پیش رفت قرار دیا۔
کیئر اسٹارمر نے لبنان میں جاری بمباری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال ایک سنگین انسانی بحران کو جنم دے رہی ہے، جسے فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ لبنان کو بھی جنگ بندی معاہدے میں شامل کیا جائے تاکہ خطے میں کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔
ماہرین کے مطابق عالمی رہنماؤں کے حالیہ بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حل کے لیے سفارتی راستے کو ترجیح دے رہی ہے۔
