English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہارورڈ پاکستان کانفرنس: عالمی ماہرین کا پاکستان کی معاشی اصلاحات اور خارجہ پالیسی پر اظہارِ اطمینان

القمر

ہارورڈ یونیورسٹی میں 12 اپریل کو پاکستان کانفرنس 2026 کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں پاکستان سے متعلق مختلف موضوعات پر بحثیں ہوئیں۔ موضوعات میں پاکستان کی تخلیقی صلاحیتوں، سماجی جدت ، خارجہ پالیسی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ، ثقافت، جدت، بیرونِ ملک پاکستانیوں کی تخلیقی خدمات، تعلیم، صحت اور میڈیا شامل تھا۔

کانفرنس میں پاکستان کی آزاد اور متوازن خارجہ پالیسی کی ستا‏‏ئش کی گئی۔ شرکا نے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا جبکہ خطے میں بھارت کا جارحانہ رویہ امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا گیا۔

شرکاء نے اس بات کا اقرار کیا کہ ریاستی سطح پر پاکستان میں فرقہ واریت اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں۔ ہندو برادری سندھ کے کاروباری طبقے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان میں دنیا کے خوبصورت ترین چرچ موجود ہیں۔ شرکا نے پاکستانی سول سوسائٹی کے فعال کردار کو بھی سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے