ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں تاجر عامر اعوان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت



اسلام آباد:

اسلام آباد میں تاجر عامر اعوان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، جہاں پولیس نے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کا بھی اضافہ کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پولیس نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کا 9، 9 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، پراسکیوٹر راجا نوید حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

پراسکیوٹر راجا نوید حسین کیانی نے دلائل دیے کہ اس سے پہلے ملزمان کا 13 دن کا جسمانی ریمانڈ ہوا تھا، اب ملزمان کیخلاف اے ٹی اے 7 کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لیے 20، 20 دن کا ریمانڈ چاہیے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے تمام 5 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ تاجر عامر اعوان قتل کیس کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاون میں درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں