ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق، وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری



ریاض:

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جو سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے جاری کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے باہمی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

سعودی ولی عہد نے پاک سعودی اسٹرٹیجک تعاون کو سراہتے ہوئے اسے مزید مستحکم بنانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


Express News

وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ خطے میں امن کے قیام کے حوالے سے اقدامات زیر بحث آئے۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف اور سید عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں