ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں بجلی صارفین  کے لیے سہولت؛ ایمرجنسی پرمٹ ورکس روک دیے گئے



پشاور:

پیسکو چیف اختر حمید خان نے صارفین کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایمرجنسی پرمٹ ورکس کو فی الحال روک دیا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد بجلی صارفین کو درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے۔

اس حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ ایمرجنسی پرمٹس کے دوران ضروری کام کے باعث بجلی 5 سے 6 گھنٹوں تک بند کی جاتی تھی، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اختر حمید خان نے کہا ہے کہ بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے پیسکو صارفین پہلے ہی اضافی لوڈ مینجمنٹ سے پریشان ہیں اور ایسے حالات میں ایمرجنسی پرمٹس کے تحت گھنٹوں بجلی بند کرنا صارفین کے لیے مزید تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک بجلی کی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی، ایمرجنسی پرمٹس کے لیے بجلی بند نہیں کی جائے گی تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں