ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں بارش کا امکان، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟

سندھ کے بعض اضلاع میں آج اور کل بارش کا امکان ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج جامشورو، شہید بے نظیرآباد، حیدرآباد، میرپور خاص، ٹنڈواللہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین اور تھرپارکر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


Express News

کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان، بارش کہاں ہوگی؟

جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپور اور دادو میں آج اور کل چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو کراچی کا موسم نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں