ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عزمِ وفا کے پیکر اور جذبۂ شہادت سے سرشار جوانوں کے نام شاندار نغمہ ’’وطن کی خاطر‘‘ جاری

عزمِ وفا کے پیکر اور جذبۂ شہادت سے سرشار جوانوں کے نام شاندار نغمہ ’’وطن کی خاطر‘‘ جاری کر دیا گیا، نغمے میں عوام کی جانب سے بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

عوام کے جذبات سے لبریز یہ نغمہ ’’وطن کی خاطر‘‘ معرکۂ حق کے شیر دل ہیروز کی جرأت، بہادری اور دشمن پر طاری ہیبت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

نغمے کے سحر انگیز بول پاکستان کی ناقابلِ تسخیر عسکری قوت اور افواجِ پاکستان کے جذبہِ ایمانی کا دلکش امتزاج پیش کرتے ہیں۔ ’’وطن کی خاطر جئیں مریں گے‘‘ جیسے ولولہ انگیز الفاظ پاک فوج کے بہادر اور جری سپاہیوں کے لازوال جوش وجذبہ کو اجاگر کرتے ہیں۔

نغمے کی ہر دھن میں ان غازیوں کی للکار سنائی دیتی ہے، جن کے فولادی قدموں کی گونج سے دشمن کے ایوان لرز اٹھتے ہیں۔

روح پرور ملی نغمہ ایک واضح پیغام اور للکار ہے کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ، ہر لمحہ دشمن کو کاری ضرب لگانے کے لیے تیار ہے۔ اس نغمے میں جذبۂ حب الوطنی سے سرشار غازیوں کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں