English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

توہین مذہب کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ کی ضمانت منسوخ

القمر

کراچی: ایڈیشنل سیشن جج وسطی کی عدالت نے شعائرِ اسلام سے متعلق کیس میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

سماعت کے دوران رجب بٹ عدالت میں پیش نہ ہو سکے، جس پر وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے، اسی وجہ سے وہ پیش نہیں ہو سکے۔

دوسری جانب وکیلِ مدعی نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ہر پیشی پر کوئی نہ کوئی بہانہ بنایا جاتا ہے، لہٰذا درخواست کی مخالفت کی جاتی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں شعائرِ اسلام سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے