English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور؛ ماں کے ہاتھوں بچوں کا قتل، ملزمہ کی گھر سے باہر جانے کی ویڈیو سامنے آگئی

القمر



لاہور:

اچھر کے علاقے میں تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد ماں کی گھر سے باہر جانے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں بچوں کو قتل کرنے کے بعد ماں ردا فاطمہ کو گلی سے باہر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے قتل کی واردات کے بعد کرائم سین تبدیل کرنے کی کوشش کی جبکہ ملزمہ نے واپس آ کر محلے داروں کے ساتھ مل کر 15 پر کال کی۔


Express News

لاہور میں 3 بچوں کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل، ذبح کرنے والی والدہ گرفتار

دوسری جانب، سنگدل ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والے تینوں بہن بھائیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

انویسٹیگیشن پولیس کے مطابق 5 سالہ مومنہ بتول، 4 سالہ مومن رضا اور ڈیڑھ سالہ امہ حبیبہ کی لاشیں ورثا آبائی گاؤں جھنگ لے گئے، تینوں بچوں کو انکے آبائی گاؤں جھنگ میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کا کہنا تھا کہ ملزم ردا کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، معصوم بچوں کے قتل میں ملوث ملزمہ کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے