ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گھر داماد نے 6لاکھ کی خاطر ساس کے ٹکڑے کر ڈالے

عارف والا کے نواحی گاؤں 133 ای بی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں گھر داماد نے 6 لاکھ کی خاطر اپنی ہی ساس کے ٹکڑے کر دیے۔

پولیس کے مطابق اکرام نے اپنی ساس کے ٹکڑے کر کے 6 ماہ قبل صندوق میں ڈال کر کھیتوں میں دفن کر دیا۔

اکرام کی ساس بشریٰ بی بی نے چھ ماہ قبل 6 لاکھ کی بھینس فروخت کی تھی اور اکرام ساس سے چھ لاکھ روپے مانگتا تھا کہ وہ پیسے مجھے دے دو لیکن ساس کے انکار پر اکرام نے گھناؤنا قدم اٹھایا۔ ساس کو قتل کرنے کے بعد اکرام نے ساس کی گمشدگی کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس نے بشریٰ بی بی کے اغواء کا مقدمہ بھی درج کر رکھا تھا، ملزم نے قتل کے بعد 6 لاکھ بھی چوری کرنے اعتراف کیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر اکرام کو گرفتار کیا تو تفتیش میں سچ سامنے آگیا۔

پولیس نے ملزم کی نشان دہی پر لاش برآمد کر کے کارروائی شروع کر دی، وقوعہ کے روز ملزم اکرام کی بیوی کھیتوں میں کام کرنے گئی ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں