ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور تا راولپنڈی ٹریک پر کام جاری، سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں ہوگا، وزیر ریلوے



لاہور:

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کا ٹریک تیار کر رہے ہیں جس کے لیے میٹنک جاری ہے، نئے ٹریک پر دو گھنٹے 20 منٹ میں لاہور سے راولپنڈی کا سفر ہوگا۔

لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر میں ریزرویشن آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ روہڑی ٹریک پر بھی کام جاری ہے اور ستمبر تک اس پر کام ہو جائے گا، 14 اگست کو پیپلز ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ اس وقت پاکستان ریلویز میں کوئی کام ایسا نہیں جو نہ ہو رہا ہو، پاکستان ریلویز کا مسئلہ سب کو پتہ ہے، سب سے بڑا مسئلہ ریلوے ٹریک ہے۔

انہوں ںے کہا کہ ایم ایل ون کی بات ہوتی ہے اس پر تمام صوبوں کے پاس گئے ہیں، تمام صوبوں کو ساتھ ملا کر چل رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ بھی جلد ایم او یو پر دستخط کرنے جا رہے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلویز کو ڈیجیٹل کرنے کا ٹاسک ہمیں وزیراعظم پاکستان نے دیا، آج جو کنٹرول روم ہے یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے، اس کے علاوہ 7 مزید روم بھی بنائے جائیں گے اور ایف ڈبلیو او بھی اس میں ہمارے ساتھ کام کر رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں اسٹیشن بننے جا رہے ہیں، تمام بڑے اسٹیشنز پر وائی فائے لگانے جا رہے ہیں، مارکیٹ ڈیپارٹمنٹ کو بدل رہے ہیں جبکہ آٹو وہیکل کو ٹرانسپورٹ کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ عوام ایکسپریس کے نئے ریک نکلنے جا رہے ہیں، پشاور کے لیے عوامی ایکسپریس 30 مئی سے جدید کر دی جائے گی اور نئی کوچیز لگائی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں