ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 27 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی  تھی جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت مکمل کرلی۔

نیپرا نے کہا کہ اعدادوشمارکا جائزہ لیکر فیصلہ جاری کریں گے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ہونے والی سماعت کے دوران پاور سیکٹر سے متعلق اہم نکات سامنے آئے۔

حکام کے مطابق قطر کے ساتھ آر ایل این جی معاہدے “ٹیک اینڈ پے” بنیاد پر ہیں، یعنی گیس نہ بھی استعمال ہو تو ادائیگی کرنا پڑتی ہے۔ مقامی گیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ تقریباً 150 ایم ایم ایف سی ڈی سرپلس گیس موجود تھی جسے مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید تفصیلات پٹرولیم ڈویژن فراہم کر سکتا ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ بنیادی ٹیرف میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے کوئی فیصلہ جنوری 2027 سے پہلے متوقع نہیں۔

مارچ میں بجلی کی اوسط لاگت تقریباً 8.26 روپے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس لاگت 7.99 روپے تھی۔ بجلی کی پیداوار میں پانی کا حصہ تقریباً 18 فیصد رہا جبکہ آر ایل این جی سے پیداوار میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تو سرکلر ڈیٹ میں 400 سے 500 ارب روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید یہ کہ کے الیکٹرک کو قومی گرڈ سے تقریباً 2000 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے جس سے نیشنل گرڈ کے استحکام اور فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی میں مدد ملی۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جب کہ ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس فراہم کی گئی، اور اس ماہ کیلئے ریفرنس لاگت 7.99 روپے فی یونٹ مقرر تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بجلی کی پیداوار میں پانی کا حصہ 23.55 فیصد، جوہری ایندھن 21.95 فیصد، مقامی کوئلہ 16.76 فیصد رہا۔

اس کے علاوہ درآمدی کوئلہ 13.80 فیصد، مقامی گیس 11.34 فیصد، ایل این جی 5.64 فیصد، ہوا 3.46 فیصد، سولر 1.18 فیصد اور فرنس آئل 1.02 فیصد رہا۔

اگر اس اضافے کی منظوری دی جاتی ہے تو اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں