English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نارمل پاسپورٹ کی فراہمی 21 سے کم کرکے 14 دن کردی گئی

القمر

حکومت کی جانب سے پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس نظام رائج کرتے ہوئے نارمل پاسپورٹ کی فراہمی میں آسانی پیدا کردی ہے اور اب 21 دن کے بجائے 14 روز میں فراہم کردیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نارمل پاسپورٹ کی  فراہمی 21 یوم کی بجائے  14 یوم کر دی  گئی ہے اور پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس نظام رائج کر دیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ بزنس کیٹگری پاسپورٹ کے اجرا کے لیے ورکنگ پیپر اور تیاری شروع کردی گئی ہے اور گھر میں پاسپورٹ ڈلیوری کے نظام کو مؤثر بنایا جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ15 یوم میں پاسپورٹ دفاتر کو کیش لیس نظام رائج کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں کیش ادائیگی ختم ہونے سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے