English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی، لیاقت آباد میں فرنیچر شاپ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، بڑا سانحہ ٹل گیا

القمر



کراچی:

شہر کے مصروف علاقے لیاقت آباد نمبر 4 کی امام بارگاہ والی گلی میں واقع ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرتے ہوئے عمارت کے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔

ادھر کے ایم سی فائر بریگیڈ کے چار فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔


Express News

کراچی: غنی چورنگی کے قریب گودام میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر


Express News

کراچی؛ باڑے میں آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 8 بھینسیں جھلس کر ہلاک


Express News

بلدیہ رشید آباد میں کباڑ کے گودام میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق آگ کی ابتدا عمارت میں قائم فرنیچر کی دکان سے ہوئی، جس نے تیزی سے دیگر حصوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ بھڑکنے کے خدشات کو ختم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے