English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قیام امن اور علاقائی استحکام، نیٹ ریجنل سیکیورٹی اسٹیبلائزر پاکستان کی پہچان

القمر

میدانِ جنگ سے کامیاب سفارتکاری تک قیام امن کیلئے پاکستان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا.

تفصیلات کے مطابق حالیہ تناظر میں بھارت کا "نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر” ہونے کا خود ساختہ دعویٰ زمینی حقائق کے سامنے زمیں بوس ہوگیا۔ معرکۂ حق کی شاندار کامیابی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کی معترف دکھائی دی۔

پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان نے مؤثر عسکری حکمت عملی کی بدولت بھارتی غرور خاک میں ملا دیا

معرکۂ حق کی فتح اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید بلند کر دیا۔ امریکا ایران جنگ کے دوران بھی بہترین سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کی ایک نئی پہچان متعارف کرا دی۔

بھارتی عوام اور ناقدین نے بھی خطہ میں قیام امن کیلئے مودی حکومت پر بروقت سفارتی کردار ادا نہ کرنے پر سوالات اٹھا دیے۔ پاکستان کی ثالثی کی بااثر کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی برادری نے اسے علاقائی استحکام کا ضامن قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے