ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پسرور، گھریلو جھگڑے میں 3 افراد کا قتل، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا



پسرور:

پسرور میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

واضح رہے کہ پسرور کے علاقے میں گھریلو جھگڑا خوفناک قتل عام میں تبدیل ہوگیا جہاں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی، ساس اور سالے کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کی بیوی صبا، ساس فہمیدہ اور سالہ سفیان شامل ہیں۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی او گوجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اسے جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں