English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی، ملکہ منشیات پنکی کیس میں نیا تنازع کھڑا ہو گیا، ایف آئی آر میں غلط پتہ درج

القمر



کراچی:

شہر قائد میں منشیات فروش انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے معاملے میں ایف آئی آر میں سنگین غلطی سامنے آگئی ہے جس کے بعد پولیس کی کارروائی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ کو گارڈن کے علاقے بلال آرکیڈ سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم مقدمے کے متن میں ایک ایسے فلیٹ کا پتہ درج کر دیا گیا ہے جہاں گزشتہ آٹھ سال سے ایک اور خاندان کرائے پر مقیم ہے۔


Express News

کراچی، پولیس نے منشیات نیٹ ورک کی بڑی سرغنہ انمول عرف پنکی کی گرفتاری ظاہر کر دی

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ وہ انمول عرف پنکی کو جانتے تک نہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ پولیس نے ان کا پتہ ایف آئی آر میں کیسے شامل کیا۔ ان کے مطابق غلط معلومات کے اندراج کے باعث انہیں شدید ذہنی پریشانی کا سامنا ہے۔

خاندان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس کی اس مبینہ غفلت کے باعث ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور انہیں بلاوجہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے