English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی، مولانا فضل الرحمٰن 6 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

القمر



کراچی:

جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن چھ روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وہ آج منگھوپیر روڈ پر منعقدہ وحدتِ امت کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

کراچی پہنچنے پر مولانا فضل الرحمٰن کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس میں قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو، علامہ ناصر محمود سومرو، محمد اسلم غوری، قاری محمد عثمان اور دیگر جماعتی عہدیداران شامل تھے۔


Express News

پارلیمنٹ کے ان کیمرا اجلاس کے لیے مولانا فضل الرحمن متحرک ہو گئے

کراچی میں قیام کے دوران مولانا فضل الرحمٰن پیر صاحب پگارا، کامران ٹیسوری اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ میڈیا سے بات چیت کے لیے "میٹ دی پریس” میں بھی شرکت کریں گے۔

ان کے دورے کے دوران جماعتی عہدیداران، کاروباری شخصیات اور سیاسی و سماجی حلقوں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے