English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز

القمر



اسلام آباد:

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے بجٹ 27۔2026 میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز کر دی گئی۔

ایف پی سی سی آئی نے بجٹ 27۔2026 کے لیے تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال کر دیں۔

بجٹ تجاویز میں یہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔ تجاویز میں کہا گیا کہ تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح 5 فیصد کم کر کے 35 فیصد سے 30 فیصد کی جائے۔


Express News

آئی ایم ایف دباؤ، بجٹ میں 860 ارب کے اضافی ٹیکس، پیٹرول ڈیزل پر سبسڈی بند کرنے کا فیصلہ


Express News

آئی ایم ایف نے کارپوریٹ سیکٹر کو آئندہ بجٹ میں بڑی ٹیکس رعایت دینے سے روک دیا


Express News

آئی ایم ایف اور حکومت میں بجٹ مذاکرات شروع، 15 ہزار 300 ارب روپے اکٹھا کرنے کا ہدف

اسی طرح، تنخواہ دارطبقے پر 9 فیصد سرچارج کو ختم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ایف پی سی سی آئی نے آئندہ بجٹ میں سپر ٹیکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ برآمدات میں اضافے کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے فائنل ٹیکس ریجیم بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ایف پی سی سی آئی نے آئی ٹی شعبے پر عائد 25 فیصد برآمدی ٹیکس کی شرح کو 2035 تک برقرار رکھنے، ایس ایم ای ٹرن اوورکی حد 25 کروڑ سے بڑھا کر 50کروڑ کرنے اور مینوفیکچررز کے لیے انکم ٹیکس کی شرح کو 29 سے کم کرکے 20فیصد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے