English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کی پیش گوئی

القمر



لاہور:

گرمی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور بارش برسانے والا نیا سسٹم پاکستان کی جانب رواں دواں ہے، جو 19 مئی کو پاکستان میں داخل ہوگا۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 19 سے 22 مئی کے دوران آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے