ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہٹیاں بالا؛ جنگلی سوروں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق



مظفرآباد:

ضلع ہٹیاں بالا میں چکار کے علاقے سربالا سلمیہ میں جنگلی سوروں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جنگلی سوروں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔ شدید زخمی محمد اکرم کو تشویشناک حالت میں مظفرآباد ریفر کر دیا گیا۔

جنگلی سوروں کے اچانک حملے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جس پر شہریوں نے محکمہ وائلڈ لائف اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

عوام نے جنگلی جانوروں سے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔

سربالا سلمیہ میں جنگلی سوروں کے حملے کے بعد شہریوں میں خوف کی فضا قائم ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں