ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان



اسلام آباد:

کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ڈسکوز کی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ درخواست پر نیپرا میں سماعت کا آغاز ہوا، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔

ڈسکوز کی درخواست کے مطابق جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36ارب 83کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی، سسٹم کے استعمال کے چارجز و مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی، انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے۔

صارفین کو ریلیف فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔


Express News

بجلی ایک روپیہ 93 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان


Express News

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ٹل گیا

نیپرا سماعت کے دوران 1.93 روپے کے ریلیف پر بجلی صارفین خوش ہوئے۔ سماعت کے دوران انڈسٹری اور دیگر بجلی صارفین نے نیپرا اور پاور ڈویژن کی تعریف کی۔

صارفین کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے ملک میں بجلی کی قیمتیں کم کی جا رہی ہیں، خطے کی صورت حال کی وجہ سے دنیا بھر میں بجلی کی قیمتیں بڑھیں، ایسی صورت حال میں پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کی قیمتیں نہیں بڑھنے دیں۔

انڈسٹری صارف تنویر باری کا کہنا تھا کہ اسی طرح عوام کو بجلی میں مزید بھی ریلیف دیتے رہیں، صارفین کو ایک روپے 93 پیسے کا ریلیف ملنا خوش آئند ہے، ملک میں کئی بجلی پاور پلانٹ ریٹائرڈ ہو رہے ہیں اور نئے لگ رہے ہیں۔

انڈسٹری صارفین کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 45 ہزار میگاواٹ کی بجلی پیدواری صلاحیت موجود ہے، اس وقت ملک میں 25 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جب اتنی زیادہ صلاحیت موجود ہے تو نئے پاور پلانٹ کیوں لگائے جا رہے، انڈسٹری کی ڈیمانڈ بڑھنے سے ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہو رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں