ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید کے روز اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی



پشاور:

عید کے روز اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے حکام نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی۔

ترجمان کے مطابق محکمہ ایکسائز نے منشیات کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 72 کلو چرس اور 5 کلو آئس برآمد کرلی۔ عید کے روز چارسدہ روڈ ناگمان کے قریب کی گئی اس کارروائی میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس کی کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔ کارروائی پراونشل انچارج عاکف نواز خان کی نگرانی میں ای آئی بی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر انجام دی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں درج کرلیا گیا ہے  اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انسدادِ منشیات کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں