ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان سرحد سے ایران میں دراندازی کوشش، بارڈرگارڈزنے 6دہشت گرد مارڈالے

تہران:افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی بارڈر گارڈز کے کمانڈرعلی اکبر جاویدان نے بتایا کہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی ضلع زابل میں افغانستان کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 6 دہشت گرد بارڈر گارڈز کے اہلکاروں سے جھڑپ میں مارے گئے۔

ایرانی بارڈر گارڈز کے کمانڈر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ہلاک دہشت گرد ایران میں داخل ہو کر سرحدی چوکیوں پر حملےکا ارادہ رکھتے تھے۔

ایرانی حکام نے ہلاک ہونے والے افرادکو ایک دہشت گردگروہ سے منسلک قرار دیا، تاہم اس تنظیم کا نام ظاہر نہیں کیا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں