English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں آج سے گرمی مزید بڑھنے کا امکان، شہریوں کو دھوپ سے بچنے کی ہدایت

القمر

کراچی: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے، جبکہ آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 7 سے 12 جون تک ملک بھر میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران کراچی میں بھی 8 سے 12 جون کے درمیان درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کے اوقات میں گرمی کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث حبس اور گرمی میں مزید اضافہ ہوگا۔

شہریوں، خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کیا جائے۔

محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کے دوران پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کی بھی تاکید کی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے