English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فراڈیوں کی تصویر اخبار میں شائع کی جائے گی: چیئرمین نیب

القمر

لاہور: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ علامتی ایم او یوز نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں۔ اب عوام کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کی تصویر اب اخبارات میں اشتہار کے ساتھ آئیگی۔

چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا بزنس کمیونٹی کو وہ مقام اور حیثیت نہیں دیا گیا جو ان کا حق ہے۔ مجھے 20 کیسز چیمبز یا بزنس فورمز سے ملے تھے اور الحمد اللہ 20 میں سے 19 کیسز ختم کرادیے ہیں۔یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہی

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی آدھی رنگ روڈ سرکاری زمین پرائیوٹ لوگوں کو دے کر پھر ان سے زمین حاصل کی گئی۔ 18 ارب ڈالر کی اکانومی صوبہ پنجاب میں جنریٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو دھوکہ دہی دینے والے فراڈیوں کے اب اخبارات میں تصویر کے ساتھ اشتہار دیں گے وہ کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔ رئیل اسٹیٹ میں بھی نیب نے ایک جامع لائحہ عمل بنایا ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑی ریفارمز لانے جا رہے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے