ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد: خاتون افسر کو ہراساں کرنے پر جونیئر کلرک برطرف، 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد میں وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے خاتون افسر کو دفتر میں ہراساں کرنے پر سرکاری ادارے کے جونیئر کلرک کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کلرک پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

کلرک کے خلاف خاتون افسر کو دفتر میں ہراساں کرنے کی شکایت درج کرائی گئی تھی جس پر سماعت کے بعد اسے ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم دیا گیا۔

کیس میں ایک اور شخص پر سہولت کاری کا الزام عائد کیا گیا تھا، تاہم الزام ثابت نہ ہونے پر اس کے خلاف شکایت خارج کر دی گئی۔

Source: Express

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں