ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ڈرائیور زخمی

پشاور کے علاقے چمکنی میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جبکہ قتل کا مقدمہ مقتول اہلکار کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ چمکنی میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس اہلکار اپنے ڈرائیور کے ہمراہ ضلع مہمند سے پھندو سبزی منڈی جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ مستورات کے تنازع کا شاخسانہ بتایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

Source: Express

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں