ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

200 یونٹ مفت بجلی کے وعدے کے بعد بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام کے لیے جھٹکا ہے: سجاد لون

سری نگر/پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں 6.8 فیصد اضافہ اُن لوگوں کے لیے یقیناً ایک بڑا جھٹکا ہے جن سے 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
سجاد لون نے ہفتہ کو ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ریگولیٹر نے بجلی کے نرخوں میں 6.83 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ٹیرف میں بڑا جھٹکا نہیں دیا گیا، تاہم جموں و کشمیر کے عام صارف کے لیے، جس سے 2024 میں مفت بجلی کا وعدہ کیا گیا تھا، یہ اضافہ ایک بڑا جھٹکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کو تقریباً دو سال گزر چکے ہیں، لیکن آج تک صارفین کو 200 یونٹ مفت بجلی کے وعدے کے تحت ایک روپے کا بھی فائدہ نہیں پہنچایا گیا۔سجاد لون نے مزید کہا کہ مفت بجلی کا وعدہ پورا کرنے میں ناکامی کے علاوہ حکومت نے غیر میٹر والے علاقوں میں لوڈ بڑھا دیا ہے، جس کے نتیجے میں ماہانہ بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں