ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

51 سالہ امریکی خاتون کی پاکستان آمد، شہری سے شادی کر لی

جہلم (23 اگست 2026): سوشل میڈیا کی دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی خاتون نے پاکستان آ کر شہری سے شادی کر لی۔

51 سالہ امریکی خاتون روزانا مرینا نے کھیوڑہ کے 35 سالہ شہری عادل شہزاد سے شادی کی، جوڑے کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔

عادل شہزاد کے مطابق ان کی روزانا مرینا سے سوشل میڈیا پر تین سال قبل دوستی ہوئی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی، ہم دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب، روزانا مرینا نے بتایا کہ میں نے اپنی مرضی سے پاکستان آ کر عادل شہزاد سے شادی کی۔ امریکی خاتون شادی کے چند روز بعد واپس امریکا روانہ ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں