ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دریائے چناب میں دو افراد ڈوبنے کا خدشہ، ریسکیو آپریشن جاری

کشتواڑ/ضلع کشتواڑ کے بانجواہ علاقے میں مرنال نالہ کے مقام پر پیر کے روز دو افراد دریائے چناب میں ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ دونوں افراد آج دوپہر نامعلوم حالات میں دریائے چناب میں جا گرے۔ واقعے کی وجوہات اور حالات تاحال واضح نہیں ہو سکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں تلاش اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ دونوں افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔عہدیدار کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دریائے چناب کے مختلف حصوں میں مسلسل تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ لاپتہ افراد کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں