کولگام/جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے احمد آباد گاؤں میں منگل کے روز ریچھ کے حملے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوگئے۔ایک سرکاری عہدیدار نےبتایا کہ باغ میں کام کرنے والے افراد کے ایک گروپ پر اچانک ریچھ نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال دمحال ہانجی پورہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دونوں زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔زخمیوں کی شناخت احمد آباد کے رہائشی عبدالسلام تیلی اور ڈی ایچ پورہ کے دانی پورہ علاقے کے رہائشی بلال احمد کولی کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، ڈی ایچ پورہ وائلڈ لائف کنٹرول روم کے انچارج سید ارشاد نے بتایا کہ ریچھ کو پکڑنے کے لیے علاقے میں پنجرہ نصب کر دیا گیا ہے۔